بالی ووڈ میں کے کئی مشہور اداکار شاہد آفریدی سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی شخصیت سے بخوبی واقف ہیں۔ اب شاہد آفریدی کی ملاقات بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی سے ہوئی حال ہی میں امریکہ میں ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی امریکا میں بھارتی اداکار سنیل شیٹی سے خوشگوار ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
امریکا میں ہوئی اس ملاقات میں شاہد آفریدی نے سنیل شیٹی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف بھی کرایا۔
اس دوران دونوں شخصیات نے بہت ہی خوشگوار انداز میں ملاقات اور گفتگو کی۔