پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار ہیں۔