آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ سینٹر کا دورہ، کانسٹیبل شاہد کو گلے لگا کر خیریت لی، انہوں نے شاہد زوہیب سے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

image

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے جو پولیس کی وردی میں ملبوس موٹر سائیکل پر بیٹھا ٹریفک میں تیزی سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے جس کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں ہوتی۔

مائیک پکڑے شخص نے موٹر سائیکل کو پکڑ کر وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی جس پراس نے مائیک پکڑے شخص کو گالیاں دیں۔ مذکورہ شخص کانسٹیبل زوہیب ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور حال ہی میں اس کی ملاقات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ہوئی ہے۔

واضح رہے آئی پنجاب کا کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل شاہد کے بارے میں انکشاف کیا تھا کہ وہ نفسیاتی بیماری کا شکار ہے، وہ ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ کانسٹیبل کی دماغی حالت بہتر ہونے پر اس کا علاج جاری ہے۔

اب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کانسٹیبل شاہد زوہیب سے ملاقات کی۔

مینٹل ہیلتھ سینٹرکے دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے زیرعلاج کانسٹیبل شاہد زوہیب سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کانسٹیبل شاہد زوہیب کو گلے لگایا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کسی کی بیماری کامذاق بنانا، الزامات لگانا، مریض اوراہل خانہ سے زیادتی کے مترادف ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زوہیب کا علاج اچھے ماہرین کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US