اچھے موسم کے بعد اب کراچی والے بارش کے لیے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

image

کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے جہاں شہر قائد کا موسم خوشگوار ہے وہیں محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو بارش کی بھی خوشخبری سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں آج (منگل)ہلکی بارش اور تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہورہی ہیں جس کے زیراثرمنگل اوربدھ کوشہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اس دوران کبھی کبھارمعمول سے تیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US