عمران ریاض کو بازیاب کرا کے 26 ستمبر کو پیش کریں: لاہور ہائیکورٹ

image
لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب پولیس کو آخری موقع دیتے ہوئے 26 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر عمران ریاض کو آئندہ سماعت پر نہیں پیش کرتے تو عدالت خود کوئی فیصلہ کرے گی۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت میں پیش ہو کر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ایک اور مہلت مانگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پر برہمی کا اظہار کیا، ’پانچ ماہ سے آپ کی باتیں صبر سے سن رہا ہوں، اب میرے صبر کا پیمانہ ختم ہو رہا ہے۔‘

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل میاں ولی اشفاق سے استفسار کیا کہ اگر وہ رضامند ہیں تو پھر ایک اور مہلت دے دیتے ہیں۔

عمران ریاض کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اور کسی عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا، عدالت بیٹے کو بازیاب کرنے کا حکم دے۔

سماعت کے دوران دوران آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی اور اسی روز عمران ریاض کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US