متروکہ وقف املاک کی کارروائی، راولپنڈی میں لال حویلی اور دمدمہ مندر کی اراضی سیل

image

راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک  کے ڈپٹی ایڈمسٹریٹر آصف خان کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی لال حویلی سیل کر دی گئی ہے۔

جمعرات کی صبح کی گئی کارروائی میں متروکہ وقف املاک نے ڈنگی کھوئی چوک میں دمدمہ مندر کی اراضی کو بھی سیل کیا گیا۔

اس دوران دکانداروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جبکہ صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

راولپنڈی میں آپریشن کے دوران متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی میڈیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے۔ شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کیں وہ ناقابل قبول ہیں۔‘

لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے جاری کیا ہے۔

ڈیٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں لال حویلی کا آپریشن کیا گیا۔

متروکہ وقف املاک نے ڈنگی کھوئی میں دمدمہ مندر کی اراضی اور مندر سے ملحقہ دکانیں بھی سیل کر دی ہیں۔

متروکہ وقف املاک کے حکام، ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری بوہڑ بازار میں لال حویلی کے باہر موجود ہے۔

متروکہ وقف املاک  کے ڈپٹی ایڈمسٹریٹر آصف خان کا کہنا تھا کہ تمام کام قانون کے مطابق ہو رہا ہے اور شیخ رشید فیصلہ کے خلاف عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US