پشاور کے مشہور ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان کو گرفتار کر لیا گیا

image

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی نمک منڈی میں کئی سالوں سے قائم مشہور ریستوران ’نثار چرسی‘ کے مالک نثار خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نثار خان کو ایک ویڈیو میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نثار خان کو ویڈیوز میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے۔ 

پولیس کے مطابق چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US