شاہین شاہ آفریدی کی دعوت ولیمہ کی تصویری جھلکیاں

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دعوت ولیمہ کی تقریب جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

شاہین آفریدی کی شادی منگل کو کراچی میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے جیولن تھرو کے مایہ ناز کھلاڑی ارشد ندیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب کے دوران شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ محو گفتگو نظر آ رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی سابق کرکٹر عاقب جاوید، لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور حارث رؤف کے ساتھ ایک یادگار تصویر۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US