پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔پولیس اہلکاروں نے بجلی چوری مہم کے دوران کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری کے خلاف مزاحمت پر پولیس اہلکار ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف نوٹس لے لیا ہے۔نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پولیس کا شہریوں کے ساتھ ایسا رویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے وائرل ویڈیو پر آئی جی پولیس کو تحقیقات کر کے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔‘نگراں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ’پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر تشدد سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے کا خدشہ ہے اور حکومت کسی بھی صورت کسی ایک اہلکار کی غلطی کی وجہ سے ایسا ہونے نہیں دے گی۔‘ *پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد وائرل ویڈیو ‘ بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا*
*پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی*
کوئٹہ ( ) پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا ‘… https://t.co/cov9myM8e2
— Jan Achakzai / جان اچکزئی (@Jan_Achakzai) September 24, 2023
مزید اطلاعات کے مطابق شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کواٹر گارڈ کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔