پاکستان بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ سنبھال لی

image

ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان کے 23 ویں چیف آف دی نیول سٹاف کے طور پر کمانڈ سنبھال لی ہے۔

پاکستان کے بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق ’سنیچر کو پی این ایس ظفر اسلام آباد میں تبدیلی کمان کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔‘

بیان کے مطابق سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ آج پاک بحریہ پاکستان کی مسلح افواج کا ایک مضبوط اور اہم بازو ہے، جو ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کرنے اور دشمن کے دل میں دھاک بٹھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔‘

’سابق چیف ایڈمرل نے ایڈمرل نوید اشرف کو بطور چیف آف دی نیول سٹاف تعیناتی پر مبارکباد دی اور پاک بحریہ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے آنے والے امیرالبحر پر مکمل اعتماد اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘

’کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سینئر سرکاری حکام، سابق نیول چیفس، پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سی پی اوز/ سیلرز اور سول ملازمین نے شرکت کی۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US