پاک بھارت ٹاکرا: شائقین کرکٹ اسپتالوں کے کمرے کیوں بک کروانے لگے؟

image

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے حیدراآباد کے اسپتالوں میں مریضوں کے بکنگ کی تعداد بڑھ گئی، شائقین کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے اسپتالوں میں بکنگ کروانے لگے۔

بھارت کے شہر احمدآباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ کا بخار اسپتالوں تک پہنچ گیا ہے، احمدآباد میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جس کے بعد اسپتالوں میں شائقین کرکٹ کا رش بڑھ گیا ہے۔

احمدآباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر تشار پٹیل کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز ایسے آئے ہیں جو میچ کیلئے آئے، شائقین میڈیکل چیک اپ کا کہہ کر اسپتال میں بکنگ کا پوچھ رہے تھے لیکن ہم نے ایسے کیسز کو لینے سے انکار کی ہدایت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ کل آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہونے جارہا ہے جس میں دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے۔ اس میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ میں بے انتہا جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

شائقین کرکٹ نے ہوٹلوں میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے اسپتالوں میں ڈیرے لگانے کی تیاریاں کرلی ہیں تاہم اسپتال انتظامیہ نے جھوٹ بول کر داخل ہونے والے مریضوں کی نگرانی شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US