انہی پر تو انحصار تھا لیکن ۔۔ آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کون کون سے کھلاڑی بیمار ہوگئے؟

image

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ سے پہلے فٹنس مسائل سے دوچار، قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی بیمار پڑگئے۔

بھارت سے بدترین شکست کے بعد کئی کرکٹرز وائرل بخار کا شکار رہے جن میں سے کئی کرکٹرزصحت یاب ہوگئے جبکہ بعض اب بھی بحالی صحت کیلئے کوشاں ہیں۔

فاسٹ بالرشاہین آفریدی اور اسپنر اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کوویڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ٹریننگ سیشن منسوخ ہونے کے بعد پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا کہ پاکستان ٹیم کے کئی کرکٹرز گذشتہ کچھ روز بخار میں مبتلا رہے،ان میں سے بیشتر اب صحت یاب ہو چکے،دیگر بدستور میڈیکل پینل کی زیرنگرانی بحالی صحت کا عمل مکمل کریں گے۔

دریں اثنا گذشتہ شام 6 سے رات 8بجے تک ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا،اس میں 12 کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی ،محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان نے ہوٹل میں ہی آرام کیا۔

کپتان بابر اعظم سمیت دیگر پلیئرز نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی، کوچز کھلاڑیوں کی خامیاں دور کراتے نظر آئے، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US