بھارتی کپتان پر ایک ساتھ 3 چالان۔۔ ٹریفک پولیس نے گھیرے میں لے لیا! روہت شرما مشکل میں پڑ گئے

image

بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف کئی میچز جیت کر کافی خوشیاں منا رہی ہے لیکن قانون کی گرفت سے نہ بچ سکی۔ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھی ٹریفک پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما ممبئی پونے ایکسپریس وے پر کافی تیز رفتار میں گاڑی چلا رہے تھے کیونکہ انھیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلنے پہنچنے کی جلدی تھی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ان پر 3 جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

آن لائن جرمانہ عائد کرنے والے بھارتی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کے بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔ جبکہ روہت شرما کے کپتان ہونے کے باوجود غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوشل میڈیا پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US