ٹاس کے وقت بابر اعظم سے بدتمیزی کی اور محمد رضوان پر آوازیں کسیں۔۔ گوتم گمبھیر بھارتیوں کے دوغلے پن سے نالاں! تماشائیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

image

بھارت ہمیشہ اعلیٰ ظرفی کے دعوے کرتا ہے اور ہر بار ہی پاکستان کے لئے اپنی تنگ نظری کا ثبوت دیتا ہے. اس بار ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں بھی کچھ ایسا ہوا۔ یہاں تک کہ بھارت کے کمنٹری پینل میں موجود سابق بلے باز گوتم گمبھیر بھی اپنے شہریوں پر پھٹ پڑے۔

گوتم گمبھیر نے آج خلیج ٹائمز کے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ "بھارتی ٹیم نے تمام میچ جیتے لیکن بطور بھارتی ہم کرکٹ فینز کا دل جیتنے میں ناکام رہے ہیں. احمد آباد میں ٹاس کے وقت بابر اعظم سے بدتمیزی اور پھر جاتے ہوئے محمد رضوان کو دیکھ کر جے شری رام کے نعرے لگائے.

گوتم گمبھیر نے کہا کہ میں احمد آباد میں کمنٹری کررہا تھا اور بھارتیوں کے اس متعصبانہ رویے کو دیکھ کر مجھے بہت برا محسوس ہوا۔ کسی کو حق نہیں کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے مخالف ٹیم کو نیچا دکھائے یا ان سے بدسلوکی کرے"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US