"بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی بہترین کوشش تھی لیکن ان کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا"
یہ کہنا ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان کا جنھوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی بولنگ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی. البتہ ساتھ ہی انھوں نے دیگر بولرز کو بے ضرر قرار دیا.
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کے بعد ان پر شادی کے بعد کھیل پر توجہ کم ہونے کا الزام مانند پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔