مجھے پاکستانی مت کہو ۔۔ آسٹریلیا سے ہارنے پر وقار یونس نے کیا واقعی پاکستان سے تعلق ختم کردیا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ساتھی کمنٹیٹرز کو پاکستانی کہنے سے روک دیا۔

وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا اور ساتھی کمنٹیٹرز سے کہا کہ مجھے پاکستانی مت کہو۔

وقار یونس نے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور سابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔اس دوران وقار یونس نے کہا کہ میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت کہو۔

سابق کپتان وقار یونس کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کپتان کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق پاکستانی کپتان ورلڈ کپ کے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں اور کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں، وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔

وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب باؤلرز میں سے ایک ہیں اور قومی ٹیم کی قیادت کے علاوہ کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US