اس سال کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شادی کا سال کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق حارث رؤف، شاداب خان اور شاہین آفریدی کے بعد اب اوپننگ بلے باز امام الحق بھی دولہا بننے کو تیار ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں.
جنگ نیوز کے مطابق امام الحق ورلڈ کے اختتام کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے. ان کی دلہن کا تعلق بھی ناروے سے ہے اور وہ وہاں کی شہریت رکھتی ہیں۔
شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر کو قوالی نائٹ سے ہوگا جبکہ نکاح 25 اور ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں کی جائے گی۔ شادی کی تقریب میں امام الحق پرنس کوٹ زیب تن کریں گے.