"میں نے آج کا پورا میچ دیکھا. سچ بولنا ضروری ہے. افغانستان کی ٹیم آج جیت کی حق دار تھی"
یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا جنھوں نے آئی سی سی ورلڈکپ میں کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد تبصرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی پستی کا شکار نظر آئی۔
پاک افغان میچ چنئی کے پی چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کےلیے 283 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو افغانستان نے 49ویں اوور میں پورا کرلیا تھا جبکہ اس دوران ان کی صرف 2 وکٹس گئی تھیں۔