بھارت میں جاری ورلڈکپ کے دوران افغانستان کی پاکستان کیخلاف پہلی فتح کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق بالر عرفان پٹھان بیگانی شادی میں دیوانے عبداللہ کی طرح ناچنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔
پاکستان کیخلاف ہمیشہ زہر اگل کر خود کو کٹر بھارتی ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے عرفان پٹھان نے کمنٹری پینل میں ہونے کے باوجود افغان ٹیم کی جیت پر شرمناک حرکت کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کی خوب کلاس کی۔
بھارت کے سابق کرکٹر اور آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں رقص کیا جس کی ویڈیو خود انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔
افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی ہےتو سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اسٹیڈیم میں افغان اسپنر راشد خان کے ہمراہ بھنگڑا کیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں عرفان نے لکھامیں نے اپنا کہا پورا کیا، راشد خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دوبارہ جیتیں گے، جس پر میں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ ڈانس کروں گا۔
ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کرنے والے عرفان پٹھان کی نازیبا حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ قرار دیا اور عرفان پٹھان کو پیشہ ورانہ طور پر پیش آنے کا مشورہ بھی دیا۔