"واضح طور پر آج ایک بہتر ٹیم جیت گئی۔ پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش"
یہ کہنا ہے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا جو چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی کامیابی پر جھومتے نظر آئے۔ میچ ختم ہونے کے بعد عرفان پٹھان اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے. دیکھیں
ساتھ ہی عرفان پٹھان نے افغانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "راشد خان نے اپنا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کردیا"
البتہ عرفان پٹھان جو ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، کے اس رویے اور پاکستان کے خلاف فتح کا جشن منانے پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے. سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی کے کچھ اصول ہیں تو آج عرفان پٹھان نے ان کو تہس نہس کردیا ہے. براڈکاسٹر کے طور پر انھیں نیوٹرل رہنا چاہیے تھا نہ کے پاکستان کی مخالف ٹیم کے ساتھ بھنگڑے ڈالتے.