یہ کس سے بات کر رہے ہیں ۔۔ افغانستان کیخلاف میچ میں چاچا افتخار پراسرار طور پر کس سے بات کررہے تھے؟ ویڈیو وائرل

image

ورلڈکپ میںافغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد شائقین نے غم بھلانے کیلئے میچ کے دوران ہونیوالی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بحث کرکے ہار کا غم بھلانا شروع کردیا۔

افغانستان کے ساتھ میچ کے دوران پاکستان کی فیلڈنگ کے موقع پر چاچا افتخار کی کسی سے بات کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر شائقین کرکٹ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چاچا افتخارکو کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی اور کرکٹ شائقین معمہ حل کرنے کی کوشش میں لگ گئے کہ آخر چاچا افتخار میچ کے دوران کس سے بات کررہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شائد چاچا اپنے کسی تصوراتی دوست سے بات کررہے ہیںجبکہ ایک صارف کو لگا کہ شائد چاچا کے پاس کوئی ٹیلی کمیونی کیشن ڈیوائس ہے۔

بہت سے مداحوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرشیئر کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ ’کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ افتخار کس سے بات کر رہے ہیں‘ تاہم اس معمے کو حل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس بنیاد موجود نہیں۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی میں جنوبی افریقہ کے کوچ باب وولمر اور کپتان ہنسی کرونیئے نے میچ کے دوران گفتگو کیلئے خفیہ آلات کا استعمال شروع کیا تھا جبکہ آج کے دوران میں کئی بار فیلڈ میں موجود کھلاڑی اور بیٹرز بھی مائیک لگاکر دوران میچ کمنٹیٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔

افغانستان کیخلاف پاکستان کے میچ میں چاچا افتخار کسی سے بات نہیں کررہے بلکہ اتفاق سے بننے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ایسا محسوس ہوتاہے کہ شائد وہ کسی سے محو گفتگو ہیں تاہم درحقیقت یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US