اگر نتائج پہلے ہی طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں: بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ’اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ الیکشن سے پہلے نتائج آںے لگیں اور پھر اس کے بعد دھاندلی کے الزامات اور دھرنوں کی سیاست شروع ہو جائے۔‘

’میں 70 ستر سال کے سیاست دانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ساکھ پر الیکشن لڑیں، انتظامیہ کے زور سے الیکشن میں نہ جائیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتا تھا، آج وہ جیل میں ہے۔ جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US