غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں: نگراں وزیراعظم

image

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ’ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں۔‘

پیر کو اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’بچوں کے اس عالمی دن کے موقع پر میرے ذہن میں غزہ کے بچوں کا خیال آ رہا ہے۔ ان کا خیال میرے ذہن میں ایسے بچوں کے طور پر نہیں آ رہا جو محفوظ ہیں بلکہ ایسے بچوں کے طور پر آ رہا ہے جن میں سے کوئی بازو اور کوئی ٹانگیں گنوا بیٹھا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں صرف یہ سوچ رہا ہوں کہ ان کا نام کیا اور کیسے رکھا جائے، اور ہم خود ان بچوں کے ہولوکاسٹ کے گواہ ہیں۔ ہم نے اسے غزہ کی پٹی میں بچوں کا ہولوکاسٹ قرار دیا ہے۔‘

’ہم نے اسے غزہ کی اس پٹی میں ایک ایسی طاقت کے ہاتھوں بچوں کا ہولوکاسٹ قرار دیا ہے جو خود کو مضبوط سمجھتی ہے، ہاں اسرائیل کے پاس ایک بڑی فوج ہے جس کی بنا پر وہ خود کو بہت مضبوط تصور کرتا ہے۔ لیکن ہر لمحے ہر گھنٹے وہ خود کو اپنے عمل کی وجہ سے بالشتیہ ثابت کر رہا ہے۔‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پیشہ ور افواج پیشہ ور سپاہیوں سے لڑتی ہیں۔ پیشہ ور افواج غیر مسلح بچوں کو نہیں مارتیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ بات پھر دہراؤ گا کہ ’بچوں کا یہ ہولوکاسٹ روکنا ہے اور اسے ابھی روکنا ہے۔‘

حماس کے گذشتہ مہینے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے ایک جنگ چھڑ گئی ہے۔ فلسطینی حکام صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 11 ہزار پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US