مایوسی پیدا کرنے والے عناصر کو عوامی حمایت سے شکست دی جائے گی: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

image

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے کہا ہے کہ ’ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر مایوسی پیدا کرنے  والے مخصوص عناصر کی کوششوں کو ثابت قدمی اور مثبت اقدامات کے  تسلسل کے ذریعے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔‘

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ’آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔‘

فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔‘

’درپیش چیلنجز کے باوجود گذشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں اضطراب اور غیر یقینی صورت حال میں کمی ہوئی ہے جبکہ امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے۔‘

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے مطابق ’معیشت کی پائیدار بحالی، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکومنٹ رجیم کے نفاذ اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی کے لیے اقدامات کی حمایت کی۔

فورم نے قومی ڈیٹابیس کی حفاظت سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US