ایک مرتبہ پھر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان گرفتار

image

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معروف ریستوران چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور میں اردو نیوز کے نامہ نگار کے مطابق خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہ قبول کے ایس ایچ او نے جمعے کی شب چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ پھر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ان کو گرفتار کر لیا گیا۔‘

 اس سے قبل ستمبر میں چرسی تکہ کے مالک کو غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کر لیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US