نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امارات کے دو روزہ دورے پر ابوظبی پہنچ گئے

image
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ابو ظبی پہنچ گئے ہیں۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

امارات پہنچنے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ  سلطان بن عواد النعیمی اور  پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar has arrived in Abu Dhabi on a two-day visit to the United Arab Emirates.UAE's Minister of Justice His Excellency Abdullah Sultan bin Awad Al Nuaimi and Pakistani diplomatic officials welcomed the Prime Minister at Al Bateen Airport,… pic.twitter.com/0pgxL3Lrtn

— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 26, 2023

دفتر خارجہ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دورے  کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات میں یکم اور دو دسمبر کو منعقد ہونے والی عالمی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقد ہونے والے 28ویں کوپ-28 کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور  پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں اجلاس کے دوران نگران وزیر اعظم نے رواں ہفتے متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ کلائمیٹ فنانس (موسمیاتی مالیات) اور دیگر امور پر کوپ-28 کے دوران پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مکمل تیاریاں کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US