پشاور میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے سیاح کی مبینہ خودکُشی

image

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ناصر باغ میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے غیرملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

پیر کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نجی فلیٹس میں اٹلی کے سیاح کی خودکشی کی اطلاع ملی جس کے بعد جائے وقوعہ سے تمام اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی لاش کو تحویل میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور خودکشی سے متعلق وزات خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ غیرملکی شہری کی شناخت جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی.

غیر ملکی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US