خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں طورخم بارڈر ایک بار پھر بند ہوگیا ہے جس کے باعث شاہراہ پر تجارت اور ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے۔
بارڈر حکام کے مطابق پاکستان کی حدود میں بارڈر کے قریب زیرو پوائینٹ پر خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کیا جارہا تھا جس کو افغان فورسز نے تنازعہ بنا کر احتجاجاً طورخم بارڈر گیٹ بند کردیا۔ بارڈر کی بندش کے باعث پیدل آمد و رفت کے علاوہ دونوں جانب گاڑیوں کی ایک لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ بارڈر پر کشیدگی کے خدشے کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ بھی معطل ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نومبر میں بھی افغان فورسز کی جانب سے بارڈر کو بند کیا گیا تھا۔