سِیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات، نواز شریف چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ظہور الہی روڑ پر واقع چوہدری شجاعت حسین کے گھر ملاقات ہوئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف اور مریم نواز بھی تھیں۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے بتایا گیا کہ نواز شریف، چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے گھر گئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما رانا ثنا اللہ ، ایازصادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ نواز شریف کی پاکستان آمد کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ کسی سیاستدان کے گھر پہنچے۔ اور یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب چوہدری پرویز الہی جیل میں اور مونس الہی ملک سے باہر ہیں۔

چوہدری شجاعت کے دونوں بیٹے اور دیگر پارٹی رہنما بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

ایاز صادق نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’چوہدری صاحب کا حال چال پوچھا، یہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US