شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

image

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اتوار کو سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔خیال رہے 8 دسمبر کو خزانہ شوکت ترین نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ انہوں نے اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر کیا ہے۔’گذشتہ دو برس میری صحت کے لحاظ سے بہت مشکل رہے، دو تین مرتبہ کووڈ ہوا تو اسی لیے اہلخانہ اور دوستوں کے مشورے سے پی ٹی آئی اور سینیٹ رکنیت دونوں چھوڑ رہا ہوں۔‘شوکت ترین نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ ملک کے لیے جو بھی کرسکتا ہوں وہ کروں لیکن اس وقت صحت اجازت نہیں دے رہی۔واضح رہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والے شوکت ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے برسراقتدار آنے کے بعد اس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US