3500 قبل مسیح کے نوادرات کی سمگلنگ، بلوچستان سے اسلام آباد لانے کی کوشش ناکام

image

اسلام آباد کسٹمز نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کروڑ مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اتوار کو کسٹمز اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمگل شدہ سامان میں جوتوں اور کپڑوں کے علاوہ نوادارت بھی شامل ہیں جو 3500 قبل مسیح کے ہیں۔

بیان کے مطابق تین ٹرک اور دو بسوں کے ذریعے سمگل شدہ سامان بذریعہ موٹر وے بلوچستان سے اسلام آباد اور راولپنڈی لے کر جایا جا رہا تھا جب محکمہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

نوادرات بلوچستان سے افغانستان لائے گئے تھے جو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی اسلام آباد کسٹم نے دیگر سامان کے ہمراہ پکڑ لیے۔

 محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات  کا جائزہ لینے کے بعد انہیں انتہائی قیمتی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد کسٹمز کو لکھے گئے خط میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ ان نوادرات میں 94 مٹی کے برتن ہیں جو 2600 سے 3500 قبل مسیح کے زمانے کے ہیں جبکہ تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار بھی شامل ہیں جو 2200 قبل مسیح یعنی کانسی کے زمانے کے ہیں۔

محکمہ آرکیالوجی نے کسٹمز حکام کو نوادرات کے اصلی ہونے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پرانے نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے تاہم بیرون ممالک میں یہ نمائش کے لیے رکھے جاتے ہیں اور ان کی انشورنس کی قیمت 50 لاکھ ہے۔

خط میں محکمہ آرکیالوجی نے کسٹم حکام سے نوادرات کے حصول کا مطالبہ کیا ہے۔

کسٹم حکام نے نوادرات کو سخت سیکورٹی میں کسٹم  ہاؤس محفوظ کر دیا ہے۔

کلکٹر کسٹم اسلام آباد کے مطابق نوادرات کی اسمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US