توڑ پھوڑ پر اکسانے کے مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور

image

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کی توڑ پھوڑ کے مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان کے تین اور شاہ محمود قریشی کے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر دفعہ 109 کے تحت توڑ پھوڑ پر اکسانے کے الزامات ہیں۔

عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چودھری اور سردارمصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو جبکہ بارکہو ایک اور شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو مقدمات درج تھے۔

واضح رہے کہ احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US