صوبہ سندھ سے جیالوں کا ن لیگ کے قافلے میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی ایک اور اہم وکٹ گرادی۔
ٹھٹھہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رسول بخش جاکھرو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ لیگی رہنما رسول بخش جاکھرو نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیرمیمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پرپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
لاہور سے ن لیگ کے متعدد مقامی رہنما آئی پی پی میں شامل
خیال ہے کہ رسول بخش جاکھرو ٹھٹھہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ سے امیدوار بھی ہیں۔