بلوچستان، ن لیگ نے 90 فیصد ٹکٹ نئے شامل ہونے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیے

image

اسلام آباد(ابوبکر، ہم انویسٹی گیشن  ٹیم)پاکستان مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں 90 فی صد سے زائد ٹکٹ دوسرے پارٹیوں سے شامل ہونے والوں میں تقسیم کردیے۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم پاکستان مسلم لیگ نواز کے بلوچستان میں ٹکٹ کے حقائق سامنے لے آئی۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے 48 میں سے 43 امیدوار دوسرے پارٹیوں سے حالیہ ہی میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔

پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، آزاد امیدوار، بلوچستان عوامی و نیشنل پارٹی اور دیگر پارٹی کے امیدوارو شامل ہوئیں تھے۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کے تحقیقات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پرانے پارٹی ممران میں سردار محمد یعقوب خان ناصر، میر دوست خان ڈومکی، فائق علی جمالی، نواب سلمان خان جمالی، اور جمال شاہ کاکڑ کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب حال ہی میں ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار، بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابقہ امیدواروں کو تین تین امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی مسلم لیگ قیوم، جے یو آئی پاکستان، اور مجلس وحدت المسلیمن سے شمولیت کردہ ایک ایک امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ نے بلوچستان میں کئی نئے چہروں کو بھی ٹکٹ دیا، صوبائی اسمبلی کے حلقہ 32 کے لئے نیا چہرہ سردارزادہ عمیر محمد حسنی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

2024 کے عام انتخابات میں 48 امیدواروں کو 58 حلقوں کے لئے ٹکٹس دئیے گئے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق 16 قومی اسمبلی جبکہ 42 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے نامزد کئیں گئیں ہیں۔ اس کے برعکس 2018 میں مسلم لیگ ن نے 41 امیدواروں کو ٹکٹ دئیے گئے تھے، جس میں 11 قومی جبکہ 30 صوبائی اسبملی امیدواروں کو ٹکٹس دیئے گئے ہیں۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق سے ایک اور بات بھی سامنے آئی ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں 2 پرانے امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان امیدواروں کو 2018 کے انتخابات میں بھی ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم وہ انتخابات جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں 2024 کے انتخابات کے ٹکٹ ہولڈرز میں بلوچستان کے سابقہ وزیر اعلی جام کمال، میر خان محمد جمالی اور چند دیگر ناموں کے علاوہ 2018 سے 2023 میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی تھے باقی امیدوار 2018 انتخابات میں ناکام ہوئے تھے۔

مسلم لیگ ن نے 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی کا ایک بھی نشست نہیں جیتی تھی، 2024 کے انتخابات کے لئے تو ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کر دیا ابھی دیکھنا یہ ہوگا کہ بلوچستان نے کتنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US