فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھیں گے، نگران وزیر اعظم

image

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کی اور کانفرنس میں پاکستان کے خارجہ امور کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی تناظر میں سفارتی چیلنجز سے متعلق کانفرنس کی اہمیت پر بریفنگ دی۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا خیرمقدم کیا۔

نگران وزیر اعظم نے خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی تعلقات کے لیے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے کھڑا رہے گا اور پاکستان فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اثاثوں میں کمی، بینک بیلنس میں اضافہ

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کی حمایت جاری رکھیں گے۔

نگران وزیر اعظم نے پاکستان کی سفارت کاری پر اپنے اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس سے خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز ملیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US