پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی اور صوبہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے حلقوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن کی تعداد 115 ہے اور ان میں پرانے اور نئے نام شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی کی جانب سے جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات جاری کی گئی فہرست میں پشاور کے حلقے پی کے 72 کے لیے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کو امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ پی کے 73 کا ٹکٹ علی زمان ایڈووکیٹ کو ملا ہے۔

اسی طرح پی کے 74 کا ٹکٹ ارباب جہانداد، پی کے 75 شہاب خان ایڈووکیٹ، پک کے 76 سمیع اللہ، پی کے 77 سیر علی آفریدی، پی کے 78 ارباب عاصم، پی کے 79 تیمور جھگڑا کے حصے میں آئے۔ پشاور کے دیگر امیدواروں میں حمید الحق، نورین عارف، کامران بنگش، مینا خان آفریدی اور فضل الٰہی شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدواروں علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کے نام بھی شامل ہیں۔

علی امین گنڈا پور دو حلقوں پی کے 112 اور 131 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اسی طرح پی کے 11 سے کامران شاہ، پی کے 114 سے فیصل امین گنڈاپور الیکشن لڑ رہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان کے دیگر امیدواروں میں اسماعیل خان، اسماعیل خان بلوچ اور روشن بی بی شامل ہیں۔

نوشہرہ کے حلقے پی کے 85 سے زر عالم خان، 86 سے ادریس خان، 87 سے خلیل الرحمان الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ دیگر امیدواروں میں میاں عمر کاکاخیل، اشفاق احمد اور آفتاب عالم شامل ہیں۔

سندھ

سندھ سے 130 امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ کراچی کے حلقے پی ایس 90 سے وقاص نیازی، 91 سے عابد جیلانی، 92 سے واجد حسین امیدوار ہیں۔ جبکہ دیگر ناموں حلقوں کے امیدواروں میں محمد اویس، ریحان سومرو، جان شیر جونیجو، زین پرویز، جمال صدیقی اور دیگر نام شامل ہیں۔

بلوچستان

پی ٹی آئی کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے امیدواروں کی فہرست میں 51 نام شامل ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے حلقے پی بی 38 سے ابھی نام سامنے نہیں آیا اور فہرست میں نام کے سامنے ’پینڈنگ‘ لکھا گیا جبکہ حلقہ 46 بھی پینڈنگ ہے پی بی 39 سے نور محمد کا نام سامنے آیا ہے۔ جبکہ پی بی 40 سے داؤد شاہ اور 41 سے عبدالغفار امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح بلوچستان کے دیگر امیدواروں میں گل خان قرییشی، حاجی حیات، عبدالحسن ناصر، عمران خان ہزارہ، سردار دوہا خان شاہوانی، ملک فیصل دیہوار، لیاقت لہری سمیت دیگر نام شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US