برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کا دورہ، انڈیا کا احتجاج

image

انڈیا نے برطانوی سفارت کار کی جانب سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دورے کو ’خودمختاری اور علاقائی سالمیت‘ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ ’پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے ہمراہ 10 جنوری کو پاکستانی کشمیر کا دورہ کیا۔‘

بیان میں کہا گہا ہے کہ انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وینے کواترا نے دہلی میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کو ’شدید احتجاج‘ ریکارڈ کروایا ہے اور اس دورے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے جین میریٹ کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملیں، بچوں کے ساتھ گلی میں فٹبال میچ کھیلا اور ایک بیکری کا بھی دورہ کیا۔‘

تاہم برطانوی وزارت خارجہ نے انڈیا کے احتجاج کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ ایسے موقع پر ہوا جب انڈیا اور پاکستان دونوں حریف ممالک میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US