کیا شمالی وزیرستان میں جرگے کے حکم پر سابق صوبائی وزیر کی گاڑی جلائی گئی؟

image
پاکستان میں سوشل میڈیا پر جلتی ہوئی ایک گاڑی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر کی ہے۔

اتوار کو شیئر کی گئی اس ویڈیو میں گاڑی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور اس سے دھویں کے بادل اُٹھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ گاڑی جرگے کے حکم پر جلائی گئی اور سابق صوبائی وزیر سے 20 لاکھ جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

تاہم سابق صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جلائی گئی گاڑی اُن کی نہیں۔

صفدر داوڑ نامی ایکس صارف نے ویڈیو اپنے کاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’شمالی وزیرستان کے تحصیل شیوہ میں اتمانزئی جرگہ نے سابق صوبائی وزیر ریلیف او آبادکاری محمد اقبال وزیر کی گاڑی کو نذر آتش کرکے 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی وصول کیا۔ اقبال وزیر پی کے 103 کیلئے پی ٹی آئی پی کے امیدوار بھی ہیں۔‘

اقبال وزیر عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 103 سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار ہیں۔

شمالی وزیرستان کے تحصیل شیوہ میں اتمانزئی جرگہ نے سابق صوبائی وزیر ریلیف او آبادکاری محمد اقبال وزیر کی گاڑی کو نذر آتش کرکے 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی وصول کیا.اقبال وزیر پی کے 103 کیلئے پی ٹی آئی پی کے امیدوار بھی ھے۔ pic.twitter.com/LWxZYX3g6U

— Safdar Dawar (@DawarSafdar) January 14, 2024

ویڈیو شیئر کرنے والوں کے مطابق سابق صوبائی وزیر کو اتمانزئی جرگے نے روایات کی خلاف ورزی پر سزا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اقبال وزیر نے کہا کہ جلائی گئی گاڑی ان کی ملکیت نہیں اور نہ ہی انہوں نے جرگے کو 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا ہے۔

اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے جھوٹ بول کر اُن کے خلاف سازش کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US