حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کر دی ہے اور اس کا اطلاق 15 جنوری کی رات 12 بجے سے ہوگا جو 15 دن کے لیے ہوگا۔پیر کی رات وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 259.34 روپے ہو گی۔ اس سے قبل فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 267.34 تھی۔Government of Pakistan has reduced Petrol price by 8 rupees, whereas price of High Speed Diesel has been maintained. pic.twitter.com/wIhfAVBW5t
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 15, 2024
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی اور یہ 276.21 روپے پر برقرار رہے گی۔