پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث انڈین ایجنٹ گرفتار کر لیا: سیکریٹری خارجہ

image

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ ’انڈیا پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔‘

سیکریٹری خارجہ نے جمعرات کو دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’سکیورٹی فورسز نے انڈیا کے اجرتی قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ انڈین ایجنٹ دہشت گردی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی شہری شاہد لطیف کے قتل میں انڈین ایجنٹ ملوث ہے۔ ایک اور شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ میں مسجد کے باہر بھی انڈین ایجنٹوں نے قتل کیا۔‘

سیکریٹری خارجہ کے مطابق ’انڈین ایجنٹ یوگیش کمار عرف محمد عمیر نے شاہد لطیف کا اعتراف کیا ہے۔‘

’ان ایجنٹوں سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ ان کی خدمات سوشل میڈیا کے ذریعے لی گئیں۔ کچھ حساس معلومات ابھی شیئر نہیں کی جا سکتیں۔‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’عالمی سطح پر انڈیا کا محاسبہ کیا جانا چاہیے اور اسے کٹہرے میں لایا جائے۔‘

گزشتہ برس 11 اکتوبر کو پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے ایک قصبے ڈسکہ میں مولانا شاہد لطیف کو تین افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

شاہد لطیف پٹھان کوٹ حملے میں انڈیا کو مطلوب تھے اور ان کا تعلق کالعدم جیش محمد سے بتایا گیا تھا۔

اس کے بعد گذشتہ برس نو ستمبر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں ایک مسجد کے باہر محمد ریاض کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

محمد ریاض کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا تعلق کالعدم جماعۃ الدعوۃ سے تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US