پاکستانی ہائی کمیشن سنگا پور کی آئی بی اے وفد کی میزبانی

image

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضل نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے وفد کی میزبانی کی جس میں لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے سینئر ججز، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حکام اور آئی بی اے کے فیکلٹی ممبران شامل تھے۔

ہائی کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ٹویٹ کے مطابق وفد سنگاپور انٹرنیشنل سینٹر فار میڈیشن کے زیر اہتمام تربیت کے لیے سنگاپور میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفود کا تبادلہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عشائیہ کے دوران مہمانوں نے تربیت سے حاصل ہونے والے اپنے تجربات شیئر کئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US