اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے رواں سال کے لیے قومی مقابلہ برائے کتب سیرت، کتب نعت اور مقالات سیرتﷺ کے مقابلوں میں حصہ لینے والوں سے کہا ہے کہ 31 مارچ 2024 تک انٹری بھجوا دیں۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق رواں سال قومی مقابلہ برائے کتب سیرت النبیﷺ، کتب نعت رسول مقبولﷺ اور مقالات سیرت برائے سال 2024 کا موضوع “ریاست کا تعلیمی نظام سیرت النبیﷺ کی روشنی میں” رکھا گیا ہے۔انٹری بھجوانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2024 ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا کوائف نامہ فارم وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پر کرنے کے بعد اس کے پرنٹ کے ساتھ کتب وہ مقالہ جات وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیرت) کو بھجوا سکتے ہیں۔