شہباز شریف نے نواز شریف کی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی: بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی۔

دنیا ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  وہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ملک میں جو غربت اور بے روز گاری ہے وہ نواز شریف کی وجہ سے ہے۔

’شہباز شریف کی اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔‘

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس موقع تھا کہ وہ پاکستان کی معیشت درست کر سکتا تھا لیکن وہ میاں صاحب سے آزاد نہیں تھا، ہر فائل کو منظور کر نے کے لیے لندن سے اجازت لینا پڑتی تھی۔

’ممکن ہیں میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں اور ہوسکتا ہے کہ عوام 8 فروری کو سرپرائز دیں لیکن میاں صاحب خود اور ان کی جماعت یہ ظاہر کر رہی ہے کہ میاں صاحب چوتھی دفعہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔‘

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت میاں صاحب کو نہیں دیکھنا چاہتی، ماضی کی نسبت اس الیکشن میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے، ہو سکتا ہے کہ ہماری جماعت کو زیادہ کامیابی ملے اور ہماری حکومت بن جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US