مچھ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت ، شہید ہونے والوں کے لواحقین سےیکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، شیری رحمان

image

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہےکہ مچھ میں دہشت گردوں کے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم حملے میں پولیس اہلکار سمیت شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

منگل کو ’’ایکس ‘‘پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ حملہ ناکام بنانے اور دو دہشتگردوں کو مار گرانے پر ہم پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے شکرگزار ہیں، ہمیں اپنی پولیس اور افواج پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے پر قوم کو آپ پر فخر ہے۔

حملے میں ملوث کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور دہشت گردوں کو کڑی سزا دی جائے۔ کسی کو بھی ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرے کی اجازت نہیں دی جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US