سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید

image

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ 

منگل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے دفعہ 342 کے تحت دیے گئے سوالناموں کے جواب لیے گئے۔

سماعت کے بعد جج ابوالحسنات نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماوں کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

گذشتہ روز عدالت نے صبح نو بجے سے لے کر رات گیارہ بجے تک گواہان پر جرح کی تھی۔ جرح کے لیے عدالت کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیشی کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ عدالت نے سرکاری وکلاء کے ذریعے جرح کی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے خود جرح کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن عدالت نے ان کا حق جرح بھی ختم کر دیا۔ عمران خان کے وکلاء اور اہل خانہ کی جانب سے اس معاملے پر خاص ا احتجاج بھی سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب عمران خان کی جانب سے سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US