انجینئرز پارلیمانی کاکس کی چیئرپرسن سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری (کل ) میڈیا بریفنگ دیں گی

image

اسلام آباد ۔30جنوری (اے پی پی):انجینئرز پارلیمانی کاکس کی چیئرپرسن سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری پیشہ وارانہ تربیت کی افادیت اور عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کی اہمیت بارے (کل ) بدھ کو پاکستان انجینئرنگ کونسل ہیڈکوارٹر میں میڈیا بریفنگ دیں گی ۔

انجینئر معظم خلیل نے’’ اے پی پی ‘‘ کو بتایاکہ یہ میڈیا بریفنگ اسکل ڈیولپمنٹ کی ضرورت اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی اہمیت کا احاطہ کرے گی تاکہ ملک میں نوجوان نسل کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ وارانہ تربیت کے حصول کی جانب راغب کیاجائے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US