راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 05پتنگ و ڈور سپلائرز گرفتار، 400سے زائد پتنگیں اور21ڈوریں برآمد

image

راولپنڈی۔ 30 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ و ڈور سپلائرز گرفتارکرلیے 400سے زائد پتنگیں اور21ڈوریں برآمدکرلیں۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے 02ملزمان زبیر اور صوبان سے 300پتنگیں اور ڈور،گنج منڈی پولیس نے ملزم حارث سے 105پتنگیں، ریس کورس پولیس نے ملزم کامران سے20پتنگیں، نصیرآباد پولیس نے ملزم الیاس سے20ڈوریں برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔\378


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US