اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر کے ایچ خورشید (مرحوم) کی اہلیہ ثریا خورشید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منگل کو یہاں جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔