گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات

image

کراچی۔ 30 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل  نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک انڈونیشیا دوطرفہ تجارتی اور ثقافتی تعلقات ، سرمایہ کاری ، سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک انڈونیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کریں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ آپ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US