نیپرا قانون کی خلاف ورزیوں پر 2015 سے اب تک مجموعی طور پر 80 کیسزپر کارروائی کی گئی، ترجمان نیپرا

image

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بتایا ہے کہ جنریشن، ٹرانسمیشن اور تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا قانون کی خلاف ورزیوں پر 2015 سے اب تک مجموعی طور پر 80 کیسزپر کارروائی کی گئی ہے ، جس کی مد میں ان کمپنیوں پرمجموعی طور پر تقریبا 1 ارب 41 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔

ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں زیادہ تر کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات،پورے ملک میں بجلی کےبلیک آؤٹ ، پاور پلانٹس کو ان کی صلاحیت سے کم چلانے اور میرٹ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر کی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنریشن میں مختلف کمپنیوں پر 39 کیسز پر کارروائی ہوئی ، جس کی مد میں مجموعی طور پر تقریبا 70 کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے، ٹرانسمیشن میں مختلف کمپنیوں پر 7 کیسز پر کارروائی ہوئی جس کی مد میں ان پر مجموعی طور پر تقریبا ساڑھے 4 کروڑ روپے جرمانے کئے گئے جبکہ ڈسٹری بیوشن میں مختلف کمپنیوں پر 34 کیسز پر کارروائی ہوئی جس کی مد میں مجموعی طور پر تقریبا 67 کروڑ روپے جرمانے کئے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US